مختلف علاقوں میںٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد ہلاک

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران2افراد ہلاک ہوگئے ۔


Staff Reporter September 30, 2012
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران2افراد ہلاک ہوگئے ۔فوٹو: فائل

ISLAMABAD: شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران2افراد ہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود گرومندر چوک پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا ، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی ،جمشید کوارٹرز پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ آدم شاہ ولد غلام شاہ کے نام سے ہوئی ،متوفی منگھوپیر پیرآبادکا رہائشی تھا اور واقعے کے وقت اپنی کمپنی جارہا تھا کہ گرومندر چوک پر عقب سے آنے والے تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ،پولیس نے ضابطےکی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

علاوہ ازیں گلشن اقبال میں گلشن چورنگی کے قریب بس سے اترتے ہوئے بس کے پہیوں تلے کچل کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ،متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی،گلشن اقبال پولیس کے مطابق مسکن چورنگی سے گلشن چورنگی کی جانب جانے والی مسافر روٹ بسA-3سے اترتے ہوئے مسافر بس کے پچھلے پہیوں تلے کچل کر ہلاک ہوگیا، متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی،پولیس نے بس کے ڈرائیور شمس الرحمن ولد فضل الرحمن کو حراست میں لے لیا ،پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔