کیوی قائدنے شکست کا ملبہ ٹاس پرڈال دیا اگلے میچ میں کم بیک کیلیے پرُ عزم

اگلے میچ میں سکہ ہمارے حق میں گرا تو حساب چکتا کردیں گے، برینڈن میک کولم


Sports Desk November 14, 2014
ہماری ٹیسٹ فارمیٹ میں پرفارمنس کافی بہتر رہی ، اسی لیے مجھے یقین ہے کہ کم بیک کرنے میں کامیاب رہیں گے، برینڈن میک کولم۔ فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے ابوظبی ٹیسٹ میں شکست کا ملبہ ٹاس پرڈال دیا، ان کا کہنا ہے کہ اگلے میچ میں سکہ ہمارے حق میں گرا تو حساب چکتا کردیں گے، اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ناکامی کے بعد بھرپور کم بیک کرچکے ہیں۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان سے پہلے ٹیسٹ میں 248 رنز کی شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ میک کولم نے کہا کہ جب آپ ایک ایسی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہوں جو کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہونے کے ساتھ بھرپور فارم میں بھی ہو تو ٹاس اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اگلے ٹیسٹ میں ہم ٹاس جیت کر بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے اور یہ دیکھیں گے کہ بولرز اسکور بورڈ کی معاونت سے کتنا دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

ہماری ٹیسٹ فارمیٹ میں پرفارمنس کافی بہتر رہی ، اسی لیے مجھے یقین ہے کہ کم بیک کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ میک کولم نے مزید کہا کہ پاکستان نے بہترین ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، ہر لحاظ سے آؤٹ کلاس ہونے کے بعد اب اگلے 2 معرکوں میں بھی سخت جدوجہد کرنا ہوگی، اپنے کھیل میں بہتری لانے کی کوشش جاری رکھیں گے، اسپن کی طرح ریورس سوئنگ بھی ہمارے لیے بڑا خطرہ ہے، اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں