کالعدم تنظیم اور گینگ کارندے سمیت4 ملزم گرفتارکر لیے گئے

شارع نور جہاں پولیس نے مقابلے کے بعدایک ملزم کوگرفتارکر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔


Staff Reporter November 14, 2014
ریڈی پولیس نے ملزم داؤد عرف کمانڈو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے500 گرام چرس اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ فوٹو : فائل

رینجرز نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹائون سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

شارع نور جہاں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم ناصر علی عرف ناصر بنگالی عرف ناصر برمی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ایک پستول اور سائٹ اے تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔

پریڈی پولیس نے ملزم داؤد عرف کمانڈو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے500 گرام چرس اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ، سرجانی ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم تنویر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پستول اور اورنگی ٹاؤن کے علاقے سے چھینا گیا رکشا برآمد کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں