شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران مزید 34 دہشت گرد ہلاک 3 جوان بھی شہید

دتہ خیل میں فضائی کارروائی میں 27 جب کہ سرچ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 16, 2014
2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 دہشت گرد ہلاک ہو ئے تھے. فوٹو: فائل

دتہ خیل میں آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کے سرچ آپریش اور فضائی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور غیر ملکیوں سمیت 34 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 جوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے آج صبح شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور غیر ملکیوں سمیت 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے جوانوں نے گزشتہ شب بھی دتہ خیل میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد مارے گئے جب کہ مقابلے میں 3 جوان شہید اور 4 زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 دہشت گرد ہلاک ہو ئے تھے جب کہ جون سے جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 1200 سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جن میں بڑی تعداد ازبک دہشت گردوں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں