داعش کے جنگجوؤں میں ایک ہزار فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں، فرانس کا اعتراف

ویب ڈیسک  بدھ 19 نومبر 2014
یہ  نہات افسوس اور خطرناک بات ہے کہ فرانسیسی شہری اس طرح کی بربریت میں حصہ لے رہے ہیں، فرانسیسی وزیراعظم۔ فائل فوٹو

یہ نہات افسوس اور خطرناک بات ہے کہ فرانسیسی شہری اس طرح کی بربریت میں حصہ لے رہے ہیں، فرانسیسی وزیراعظم۔ فائل فوٹو

پیرس: فرانس کے وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں جاری لڑائی میں ایک ہزار کے قریب فرانسیسی شہری داعش کی جانب سے لڑائی میں مصروف ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے جنگجوؤں میں 50 کے قریب فرانسیسی  بھی شامل ہیں۔  

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم مینیول والس  نے پیرس میں سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  داعش کے جنگجوؤں میں تقریباً ایک ہزار فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں جب کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں سے جھڑپوں کے دوران 50 کے قریب فرانسیسی جنگجو بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔  ان کا  کہنا تھا کہ یہ  نہات افسوس اور خطرناک بات ہے کہ فرانسیسی شہری اس طرح کی بربریت میں حصہ لے رہے ہیں لیکن یہ تمام واقعات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے ارادوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل منظر عام پر آنے والی  شامی قیدیوں کے سر قلم کرنے اور امریکی یرغمالی کو قتل کرنے کی ویڈیو میں نظر آنے والے دو افراد کو فرانسیسی شہری کے طور پر شناخت کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔