زائد ڈیوٹی اور مسائل پر ڈاکٹرز اتحادنے کمیٹی تشکیل دیدی

جیلوں میں ڈاکٹروں سے روزانہ نائٹ اور پرائیویٹ اسپتالوں میں چھٹی کے دن 24 گھنٹے ڈیوٹی لینا معمول ہے


Staff Reporter October 01, 2012
ڈاکٹر محمد علی تھلہو نے کہا کہ حکومت اور پرائیویٹ اسپتال ڈاکٹرزکے حقوق کا استحصال کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

سندہ ڈاکٹرز اتحاد نے ڈاکٹروں سے روزانہ 36 گھنٹے ڈیوٹی لینے اورمقررہ تنخواہ سے کم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اس سلسلے میں انفارمیشن سیل بھی قائم کردیا ہے جوروزانہ دو گھنٹے شکایات کا ڈیٹا جمع کرے گا ، بعد ازاں کمیٹی ایسے نجی اداروں اور اسپتالوں کو لیگل نوٹس جاری کرنے میں مددکریگی، سندہ کونسل کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کوحتمی شکل دینے کے لیے 4 وکلا پر مشتمل لیگل کمیٹی کو ڈاکٹرزکے مسائل کا آئین اور قانون کے مطابق تجزیہ کرنے کے بعد آئندہ اجلاس میں تجاویز پیش کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی تھلہو نے کہا کہ حکومت اور پرائیویٹ اسپتال ڈاکٹرزکے حقوق کا استحصال کررہے ہیں، جیلوں میں ڈاکٹروں سے روزانہ نائٹ اور پرائیویٹ اسپتالوں میں چھٹی کے دن 24 گھنٹے ڈیوٹی لینا معمول ہے۔

پی آئی اے سمیت دیگر اداروں اور اسپتالوں میں ڈاکٹرزکو 20 ہزار سے کم تنخواہ اداکی جارہی ہے، سندھ کے اسپتالوں میں18000 خالی اسامیوں پر نئی بھرتیاں نہیںکی گئیں، بے نظیر یوتھ پروگرام میںکنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اورگاوی ویکسینیٹرزکو مستقل نہیںکیا گیا، ڈاکٹرز سے پولیو مہم میں زبردستی کام لیا جارہا ہے حکومت سے اپیلیں کرنے کے باوجودکوئی نتیجہ سامنے نہ آسکا، مسائل کا مکمل ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد ایسے تمام اداروںکے خلاف نہ صرف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔