چنیسر گوٹھ ٹرین کی زد میں آکر نوجوان ہلاک

متوفی کی لاش فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی


Staff Reporter October 01, 2012
محمود آباد میں چنیسر گوٹھ کے قریب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر پٹڑی عبور کرتے ہوئے نوجوان ہلاک ہوگیا. فوٹو: فائل

LONDON: محمود آباد چنیسر گوٹھ کے قریب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر نوجوان ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد میں چنیسر گوٹھ کے قریب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر پٹڑی عبور کرتے ہوئے نوجوان ہلاک ہوگیا ، متوفی کی لاش فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی جہاں اس کی شناخت 26 سالہ جعفر کے نام سے ہوئی ، فوری طور پر متوفی کے بارے میں مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔