قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان

اسپیشل سیونگ 5800 سے4800، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 1025 سے 846 روپے کردیا گیا


Numainda Express December 02, 2014
پنشنر بینیفٹس اسکیم 1170 کے بجائے 1060 روپے، سیونگ سرٹیفکیٹ پر 6.25 فیصد منافع ملے گا۔ فوٹو: فائل

محکمہ قومی بچت نے قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں 1000 روپے ماہانہ تک کمی کردی ہے۔

اس ضمن میں محکمہ قومی بچت کی طرف سے قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 5800 روپے سے کم کرکے4800 روپے ماہانہ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 1025 روپے سے کم کرکے 846 روپے ماہانہ، پنشنر بینیفٹس اسکیم کیلیے منافع کی شرح 1170 روپے سے کم کرکے 1060 روپے ماہانہ، سیونگ سرٹیفکیٹس کیلیے منافع کی شرح 8.25 فیصد سے کم کرکے 6.25 فیصد کردی ہے۔