کراچی سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کوختم کرکے دم لیں گے کورکمانڈر نوید مختار

کراچی گزشتہ2 عشروں سے تشددکا گڑھ بناہوا ہے تاہم دہشت گردی کیخلاف آپریشن بلا امتیاز جاری ہے، لیفٹیننٹ جنرل نوید اختر


ویب ڈیسک December 04, 2014
کراچی گزشتہ 2 عشروں سے تشدد کا گڑھ بنا ہوا ہے تاہم دہشت گردی کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری ہے، کور کمانڈر۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننت جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ شہر سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔

کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کے حوالے سے منعقد بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید اختر کا کہنا تھا کہ کراچی گزشتہ 2 عشروں سے تشدد کا گڑھ بنا ہوا ہے تاہم دہشت گردی کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری ہے اور شہر سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے گا، شہر کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل بھی سیاسی طریقے سے ہی نکالا جا سکتا ہے.

کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان بھاری نقصان برداشت کر چکا ہے اور اب تک ہمارے 60 ہزار شہری دہشت گردی کی جنگ کا شکار ہو چکے ہیں۔ کراچی کےمسائل جادو کی چھڑی سےحل نہیں ہوں گے، بہتر انٹیلی جنس اور آپس میں مضبوط رابطے سے ہم نے بہت سے دہشت گرد گروہوں کو ختم کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر مزید کام کرنا ہوگا۔

مقبول خبریں