بیلجیئم نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

فلسطین کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے لئے ایک قرارداد جلد بیلجیئم کی پارلیمان میں بحث کیلئے پیش کی جائیگی


APP December 06, 2014
اس سے قبل سویڈن اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بیلجیئم نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کی پارلیمان میں فلسطین کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلے کے بعد حکومت فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے میں دیر نہیں کریگی۔ دوسری جانب بیلجیئم کے نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کی خودمختاری کو تسلیم کروانے کیلیے عرصہ دراز سے کوششیں کر رہے ہیں تاہم اس سلسلے میں ایک قرارداد جلد پارلیمان میں بحث کیلیے پیش کی جائیگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سویڈن اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرچکے ہیں۔