کورنگی صنعتی ایریا میں ٹریفک حادثہ نوجوان ہلاک

پولیس نے حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا


Staff Reporter October 02, 2012
کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے گودام چورنگی پر26 سالہ محمد ارشدسڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار بس کی ٹکر سے وہ ہلاک ہوگیا. فوٹو: فائل

کورنگی صنعتی ایریا میں ٹریفک حادثے میں نوجوان ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ، تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے گودام چورنگی پر26 سالہ محمد ارشدسڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار بس کی ٹکر سے وہ ہلاک ہوگیا ، پولیس نے حادثے کے ذمے دار ڈرائیور محمد اسلم کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس مقامی فیکٹری کے ملازمین کو لیکر جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا ، پولیس نے متوفی ارشد کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 842/12 ملزم اسلم کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔