- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے ایک قدم آگے بڑھے تو حکومت 2 قدم بڑھائے گی، احسن اقبال
اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ وہاں سے شروع ہوگا جہاں سے ٹوٹا تھا اور پی ٹی آئی مسئلے کے حل کے لئے ایک قدم آگے بڑھی تو حکومت 2 قدم بڑھے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے تحریک انصاف سے اپیل کرتا ہوں کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لئے اپنے نمائندے بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لئے ملک کے امن و استحکام کو داؤ پر نہیں لگانا چاہتے، امید ہے کہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران پر قابو پالیں گے، ملک کو اس وقت عمران سمیت تمام سیاستدانوں کی ضرورت ہے اور ملک کو آگے لے جانے کے لئے اجتماعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کوئی سیاسی رہنما تنہا ملک کے مسائل ختم نہیں کرسکتا اور تمام جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں جس پر کسی کو اختلاف نہیں جب کہ حکومت قومی اتفاق سے انتخابی اصلاحات مکمل کرنا چاہتی ہے اس لئے تحریک انصاف انتخابی اصلاحات کے لئے فوری قدم بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو غربت، جہالت اور دہشتگردی کے خلاف کام کرنا چاہیئے، سڑکوں پر لڑنے کا فائدہ دشمن اٹھائیں گے اس لئے پڑھے لکھے نوجوانوں کو انتہا پسند بنانے سے گریز کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔