اقتدار کو دوام بخشنے کیلیے سندھ دھرتی کی آوازکو دبایا جارہا ہے

پیپلز پارٹی کو اس نام نہاد بلدیاتی نظام کا خمیازہ الیکشن میں بھگتنا ہوگا،شاہی سید.


Staff Reporter October 02, 2012
پیپلز پارٹی کو اس نام نہاد بلدیاتی نظام کا خمیازہ الیکشن میں بھگتنا ہوگا،شاہی سید. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت پسند جماعت ہے۔

ہمیشہ سے جمہوری روایات کی امین رہی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت میں فیصلے اکثریت کی بنیاد پر ہوتے ہیں، بلدیاتی بل کے حوالے سے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ،رات کے اندھیرے میں پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2012کی شکل میں سندھ کی عوام پر مسلط کرتے ہوئے سندھ کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی گئی۔

باچا خان مرکز سے جاری بیان میں سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کسی صورت اس نام نہاد نظام کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے،پیپلز پارٹی کو اس نام نہاد بلدیاتی نظام کا خمیازہ الیکشن میں بھگتنا ہوگا۔