ایکسپو سینٹر میں منعقدہ نمائش کی سیکیورٹی کیلیے اقدامات کیے جائیںفیاض لغاری

تاجر برادری کے علاوہ شہریوں کے تحفظ کیلیے بھی متعلقہ ضلع اور تھانے کی سطح پر خاطر خواہ اقدامات کیے جائیں،فیاض لغاری ۔


Staff Reporter October 02, 2012
فوٹو: فائل

آئی جی سندھ فیاض لغاری نے ہدایات جاری کی ہیں

4اکتوبر تا7اکتوبر تک جاری رہنے والی ساتویں میگا ایونٹ ایکسپو پاکستان2012کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی ٹھوس انتظامات کو یقینی بنایا جائے، انھوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں منعقد کیے جانے والے میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین ، مہمانوں ، سفارت کاروں اور تاجر برادری کے علاوہ شہریوں کے تحفظ کیلیے بھی متعلقہ ضلع اور تھانے کی سطح پر خاطر خواہ اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ نمائش کے منتظمین سے رابطے میں رہتے ہوئے غیر ملکی مندوبین کے قیام کے ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ ائیر پورٹ اور مہمانوں کے سفری روٹس پر متعلقہ تھانوں کے ذریعے باقاعدہ گشت ، اسنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کے تحت سیکیورٹی کے جملہ امور کو غیر معمولی بنایا جائے۔