ایکسپریس میڈیا گروپ کے اشتراک سے عالمی کتب میلہ جاری پہلے دن ہزاروں افراد کی شرکت

ایکسپوسینٹر میں دسویں سالانہ میلے کے اسٹالز پر زبردست گہما گہمی


Staff Reporter December 19, 2014
ایکسپریس میڈیا گروپ اور پبلشرز اینڈ بُک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت ایکسپو سینٹر میں5 روزہ عالمی کُتب میلے میں اسٹالز پر شائقین کتابوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا گروپ کے اشتراک سے ایکسپوسینٹر کراچی میں پاکستان پبلشرزاینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے دسویں سالانہ 5روزہ عالمی کتب میلے کاآغاز ہوگیا ہے۔

پہلے دن متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کتب میلے کادورہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ تعلیم کے حوالے سے اس طرح کی نمائش کاسلسلہ نہ صرف کراچی بلکہ ملکی اوربین الاقوامی سطح پر بھی ہوناچاہیے تاکہ ہم پاکستان میں تعلیم کے فروغ کاایک مثبت پہلودنیا بھرکے سامنے پیش کرسکے۔ سانحہ پشاورکے پیش نظرکتب میلے کا باقاعدہ افتتاح آج حزب اختلاف کے لیڈر خورشیدشاہ کریں گے جبکہ اعزازی مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو ہوں گے۔ کتب میلے میں مجموعی طورپر 330 اسٹالز لگائے گئے۔

اس بین الاقوامی کتب میلے میںایران، انڈیا، سنگاپور، ملائیشیا، برطانیہ، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے پبلشرز سمیت دیگرممالک کے شہرت یافتہ بک سیلرزنے کتابوں کی نمائش میں بھرپور حصہ لیاہے۔ پاکستان پبلشرزاینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیزخالد نے کہا کہ اس5روزہ کتب میلے میں لاکھوں افرادکی شرکت متوقع ہے۔ اس میلے میں ہر موضوع پر رعایتی قیمتو ںپر کتابیں دستیاب ہوں گی۔ اس میلے میں تعلیمی پروگرام، ٹاک شوزاور سیمیناربھی ہوںگے اور کئی پبلشرزاپنی نئی کتابوں کی رونمائی بھی کریں گے۔

انھوں نے کہاکہ تقریب کے پہلے روزکتب میلے میں گہماگہمی دیکھنے میں آئی۔ جامعات، کالجوں اور اسکولوںکے طلباوطالبات اورعوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ خصوصاً نوجوانوں اوربچوں نے اس کتب نمائش کو بہت پسندکیا اور خواہش ظاہرکی کہ اس طرح کی نمائش کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ گوہر پبلشرزکی جانب سے ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میںبچوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ کے حوالے سے اس طرح کی نمائش کاسلسلہ نہ صرف کراچی بلکہ ملکی اوربین الاقوامی سطح پر بھی ہوناچاہیے تاکہ ہم پاکستان میں تعلیم کے فروغ کاایک مثبت پہلودنیا بھرکے سامنے پیش کرسکے۔

سانحہ پشاورکے پیش نظرکتب میلے کا باقاعدہ افتتاح آج(جمعے کو) حزب اختلاف کے لیڈر خورشیدشاہ کریں گے جبکہ اعزازی مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو ہوں گے۔ کتب میلے میںمجموعی طور پر 330اسٹالز لگائے گئے۔ اس بین الاقوامی کتب میلے میں ایران، انڈیا، سنگاپور، ملائیشیا، برطانیہ، ترکی اورمتحدہ عرب امارات کے پبلشرز سمیت دیگر ممالک کے شہرت یافتہ بک سیلرز نے کتابوں کی نمائش میں بھرپور حصہ لیاہے۔ پاکستان پبلشرزاینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیزخالد نے کہا کہ اس 5 روزہ کتب میلے میںلاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس میلے میں ہر موضوع پر رعایتی قیمتوں پر کتابیں دستیاب ہوں گی۔

اس میلے میں تعلیمی پروگرام، ٹاک شوزاور سیمیناربھی ہوںگے اورکئی پبلشرزاپنی نئی کتابوں کی رونمائی بھی کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ تقریب کے پہلے روزکتب میلے میں گہماگہمی دیکھنے میں آئی۔ جامعات، کالجوں اور اسکولوں کے طلباوطالبات اورعوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ خصوصاً نوجوانوں اور بچوں نے اس کتب نمائش کو بہت پسندکیا اور خواہش ظاہرکی کہ اس طرح کی نمائش کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ گوہر پبلشرزکی جانب سے ڈرائنگ مقابلے کاانعقاد بھی کیا گیا جس میںبچوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔