ملک میں 1000 افراد کے لئے صرف ایک ڈاکٹر ہے ماہرین طب

ایک ہزار افراد پر 2 سوڈاکٹرہونے چاہیے، ڈاکٹرز اوراسپیشلسٹ فزیشنزکی شدید کمی ہے، ماہرین


Staff Reporter December 21, 2014
ملک صحت عامہ کے عملے کے بحران کاشکار ہے جبکہ بیماریوں کی شرح میں ہولناک اضافہ ہوچکا ہے، طبی ماہرین۔ فوٹو: فائل

طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ایک ہزار مریضوں کے لئے صرف ایک ڈاکٹر موجود ہے جو انتہائی تشویشناک صورت حال ہے۔

آغا خان یونیورسٹی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کے 19 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر ماہرین طب نے کہاکہ پاکستان ڈاکٹرز اوراسپیشلسٹ فزیشنزکی شدید کمی ہے، اس وقت پاکستان میں ایک ہزار افرادکے لیے صرف ایک ڈاکٹر موجود ہے جب کہ ایک ہزار افراد پر 2 سوڈاکٹرہونے چاہیے،ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک صحت عامہ کے عملے کے بحران کاشکار ہے جبکہ بیماریوں کی شرح میں ہولناک اضافہ ہوچکا ہے،کینسر اور دیگر غیر متعدی بیماریوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،ضیاالدین یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر کامران حمید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز پر زوردیاکہ وہ اپنی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔