وکلا کا بائیکاٹ ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی

منگل کو بھی کراچی بار کے صدر محمودالحسن نے بائکاٹ کا اعلان کیا تھا


Staff Reporter October 03, 2012
کراچی بار میں آویزاں نوٹس بورڈ کا عکس، بورڈ پر منگل کو عدالتوں کے بائیکاٹ کا نوٹس تحریر کیا گیا ہے مگر کسی نے بورڈ پر ’’ ہم وکیل ہیں سیاستدان نہیں‘‘ لکھ دیا ہے جبکہ ہڑتال کی وجہ تحریر نہ کرنے اور ’’ہائیکورٹ میں عدالتی سرگرمیاں جاری ہیں‘‘ لکھ کر دائرے میں نمایاں کردیا ہے۔ فوٹو: راشد اجمیری

سندھ بار کونسل کی اپیل پر کراچی کے وکلا نے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

بائیکاٹ کے باعث سٹی کورٹ ملیر، ڈسٹرکٹ کورٹس سمیت دیگر ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی، عدالتی بائیکاٹ کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جیل حکام نے بھی قیدیوں کو پیشی کیلیے عدالتوں میں نہیں بھیجا۔

گذشتہ روز جیل حکام کی ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی نہ ہوسکی، منگل کو بھی کراچی بار کے صدر محمودالحسن نے بائکاٹ کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس نے گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔