امیتابھ بچن کا ہیپا ٹائٹس بی سے متعلق آگاہی مہم کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار

وہ اس حوالے سے ڈاکٹروں سے بھی ملے ہیں تاکہ موثر حکمت عملی اپنا کر اس حوالے سے مہم کا آغاز کیا جاسکے۔


APP December 31, 2014
امیتابھ بچن 2005 سے یونیسیف کی ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے مہم کا حصہ ہیں لیکن اب وہ ہیپاٹائٹس بی سے متعلق آگاہی مہم کا حصہ بننے کے خواہش مند ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ہیپا ٹائٹس بی سے متعلق آگاہی مہم کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے لیے پیغام میں کہا کہ وہ 2005 سے یونیسیف کی ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے مہم کا حصہ ہیں، اب وہ ہیپاٹائٹس بی سے متعلق آگاہی مہم کا حصہ بننے کے خواہش مند ہیں ۔

وہ اس حوالے سے ڈاکٹروں سے بھی ملے ہیں تاکہ موثر حکمت عملی اپنا کر اس حوالے سے مہم کا آغاز کیا جاسکے تاکہ اس بیماری کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو۔ اداکار کی آئندہ فلم ''شمیتابھ'' ہے جو 6 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔