بلدیاتی نظام کیخلاف قوم پرست پیرپگاراکی قیادت میں متحد

پیرپگاراکی زیرصدارت اجلاس،نئے نظام کے خلاف بھرپور جدوجہدکرنے کا عزم


Staff Reporter October 03, 2012
پیرپگاراکی زیرصدارت اجلاس،نئے نظام کے خلاف بھرپور جدوجہدکرنے کا عزم۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سندھ میں بلدیاتی نظام کے بل کی منظوری کے بعد قوم پرست اوردیگرسیاسی جماعتیں پیرپگاراکی قیادت میں متحدہوگئی ہیں۔

سندھ بچائوتحریک نے نئے نظام کے خلاف بھرپورجدوجہدکاعزم کیاہے۔مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگاراکی زیرصدارت قوم پرست جماعتوں کے رہنمائوں کا نئے بلدیاتی نظام کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دینے کیلیے اجلاس راجہ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیرپگارا نے کہاکہ نیابلدیاتی نظام قبول نہیں جبکہ سندھ کی تقسیم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے،ان کا کہنا تھاکہ ضرورت پڑی تو سندھ کے تمام اضلاع میں جائوں گا اورعوام کوسندھ کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کروں گا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں استعفے دے دیے ہیں،قبول ہوں یا نہ ہوں اس سے کوئی غرض نہیں،اجلاس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی،سندھ بچائو کمیٹی،نیشنل پیپلز پارٹی،شہر یارمہرگروپ سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔