ٹنڈولکر خود پر بننے والی فلم میں بطور ایکٹر نئے کیریئر کا آغازکریں گے

سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام ’200 ناٹ آؤٹ‘ ہے


Sports Desk January 09, 2015
فلم کی ڈائریکشن کے لیے جیمز ایرسکائن کی خدمات حاصل کی گئیں اور آدھی سے زیادہ شوٹنگ ہوبھی چکی ہے۔ فوٹو: فائل

بھارت کے سابق عظیم بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اب بطور ایکٹر نئے کیریئر کا آغاز کرنے والے ہیں اور ڈیبیو خود پربننے والی فلم میں ہی کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام '200 ناٹ آؤٹ' ہے، ممبئی کی ایک پروڈکشن کمپنی نے اس کے حقوق ورلڈ اسپورٹس گروپ سے حاصل کیے جو سابق بیٹسمین کے کمرشل امورکو سنبھالتی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیاکہ اس فلم کی ڈائریکشن کے لیے جیمز ایرسکائن کی خدمات حاصل کی گئیں اور آدھی سے زیادہ شوٹنگ ہوبھی چکی ہے۔