فٹبال میچ کے دوران چینی شائق نے گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی

اپنی ٹیم کی فتح پر چینی سائیڈ کے فین نے ایک گھٹنے پر بیٹھتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ کا ہاتھ مانگا


Sports Desk January 16, 2015
اپنی ٹیم کی فتح پر چینی سائیڈ کے فین نے ایک گھٹنے پر بیٹھتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ کا ہاتھ مانگا. فوٹو: فائل

ایشین کپ فٹبال میچ کے دوران ایک چینی شائق نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی۔

یہ واقعہ چین اور ازبکستان کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا جس میں 2-1 سے فتح حاصل کرنے والی چینی سائیڈ کے فین نے ایک گھٹنے پر بیٹھتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ کا ہاتھ مانگا، اس وقت قریب میں موجود دیگر تماشائیوں نے فوراً اسمارٹ فونز نکالے اور تھوڑی ہی دیر میں اس جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں لیکن یہ ذکر کہیں نہیں ہوا کہ لڑکی کا جواب کیا تھا۔