نیو کراچی گیس سلنڈر پھٹنے سے علاقے میں خوف

دھماکے کی آواز سن کرعلاقہ مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے


Staff Reporter October 04, 2012
دھماکے سے دکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نیوکراچی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی سیکٹر 5-D میں ڈینٹنگ پینٹنگ کی دکان میں گیس ویلڈنگ کے دوران سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور علاقہ مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

دھماکے کی آواز سن کر علاقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، دھماکے سے دکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔