کمشنر نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس ختم نہ کرنیکا نوٹس لے لیا

ڈپٹی کمشنرز غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور مضر صحت کنوؤں کا خاتمہ کرکے رپورٹ پیش کر یں


Staff Reporter October 04, 2012
کمشنر کراچی نے کہا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمے کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر انھیں فراہم کی جائے اور تمام کارروائیوں سے انھیں آگاہ رکھا جائے۔ فوٹو: فائل

HERAT: کمشنر کراچی روشن علی شیخ نے شہر میں قائم تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹسعوام کو مضر صحت پانی فراہم کرنے والے کنوؤں کو ختم نہ کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور مضر صحت پانی کے کنوؤں کا 3 روز میں خاتمہ کرکے اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کر یں۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمے کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر انھیں فراہم کی جائے اور تمام کارروائیوں سے انھیں آگاہ رکھا جائے۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں قائم 114 غیر قانونی ہائیڈرنٹس میں سے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے 32 ہائیڈرنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کے نتیجے میں انھیں مسمار کردیا ہے، روشن علی شیخ نے کہا کہ 114غیر قانونی ہائیڈرنٹس میں سے 82 باقی ماندہ ہائیڈرنٹس کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین روز میں خاتمہ کیا جائے، انھوں نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ کی لائنوں سے پانی چوری کرکے یا بورنگ والا مضر صحت پانی عوام کو فروخت کرنے والے ناصرف عوام کی صحت وجان سے کھیل رہے ہیں۔

بلکہ وہ حکومت کو نقصان پہنچانے کے علاوہ متعلقہ علاقوں میں قلت آب کے بھی ذمے دار ہیں ایسے لوگوں کے خلاف کسی بھی قسم کی سخت قانونی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا ہر حالت میں ایسی مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے دباؤ یا سفارش کو قبول نہیں کیا جائے گا، روشن علی شیخ نے کہا کہ واٹر بورڈ کی لائنوں سے پانی چو ری ہونے والے متعلقہ علاقوں میں قلت آب کی ذمے دار ٹینکرز اور پانی مافیا ہے جس کی وجہ سے عوام سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔