کراچی کو بوری بند لاشیں دینے والوں کے لیے نہیں چھوڑ سکتے شرجیل میمن

ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ میں مارشل لا کا مطالبہ جمہوری نہیں، وزیر اطلاعات سندھ


ویب ڈیسک January 19, 2015
پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن ہمیشہ ہی دہشت گردی کا شکار رہی ہے، شرجیل میمن، فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ کراچی میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کا سب کو پتا ہے جبکہ شہر کو بوری بند لاشیں دینے والوں کے لیے نہیں چھوڑ سکتے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ میں مارشل لا کا مطالبہ جمہوری نہیں ہے اس طرح کے مطالبے کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن ہمیشہ ہی دہشت گردی کا شکار رہی ہے جبکہ کراچی میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کا بھی سب کو پتا ہے، شہر کو دہشتگردوں بھتہ خوروں اور بوری بند لاشیں دینے والوں کے لیے نہیں چھوڑ سکتے۔

مقبول خبریں