تاریخ کو سمجھنے کیلیے کتابیں اور اخبارات بہترین ذریعہ ہیں

محکمہ آرکائیوز کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلیے محنت کی ضرورت ہے،رفیق انجینئر.


Staff Reporter October 04, 2012
پیپلز پارٹی ملکی استحکام کے ساتھ سندھ کے عوام کے حقوق کی بھی ضامن ہے، ندیم بھٹو ۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر برائے کچی آبادی ندیم احمد بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کے استحکام، تحفظ اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ صوبہ سندھ کے عوام کے حقوق کی بھی ضامن ہے۔

کیونکہ ہر دور میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے غریب عوام کے مسائل حل کرنے کیلیے سنجیدگی سے کوششیں کی ہیں اور اس طرح سندھ کے غریب عوام کے دکھ اور درد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان کو ہر طرح کی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی بھرپور کوششیں کی ہیں، صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ اور سندھی عوام کے مفادات اور سندھ کی وحدت کیخلاف کبھی بھی کسی کے آگے نہیں جھکے گی، علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے آرکائیوز محمد رفیق انجینئر نے کہا ہے کہ تاریخ کو سمجھنے کیلیے آرکائیوز کا بڑا مؤثر کردار ہے۔

ماضی کو سمجھنے اور حال کے ساتھ روشن مستقبل کو پانے کیلیے کتابیں، جنرلس اور اخبارات کا مطالعہ بہترین ذریعہ ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ آرکائیوز کے اعلیٰ افسران سے ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمے کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کیلیے انتہائی محنت سے فرائض ادا کرنا ضروری ہے، انھوں نے افسران کو کہا کہ آرکائیوز میٹریل کو مؤثر انداز سے استعمال کیا جائے تاکہ سرجنز، اسکالرز اور طالب علم سے استفادہ حاصل کرسکیں، ملاقات میں ڈائریکٹر آرکائیوز روشن کناسرو، ڈپٹی ڈائریکٹر مخدوم ذوالفقار علی اور دیگر نے شرکت کی ۔