جیف لاسن کو شاہد آفریدی سے آخری ورلڈ کپ یادگار بنانے کی توقع

جب آپ فٹ ہوں تو عمر کوئی معنی نہیں رکھتی، سابق پاکستانی کوچ


Sports Desk January 23, 2015
آفریدی اچھی بولنگ اورپاور ہٹنگ کرتے ہیں، اس لیے مجھے امید ہے کہ اپنے کیریئر کے آخری میگاایونٹ کوعمدہ کارکردگی سے یادگار بنانے میں کامیاب رہیں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان کے سابق کوچ جیف لاسن کو شاہد آفریدی سے آخری ورلڈ کپ یادگار بنانے کی توقع ہے۔

انھوں نے کہاکہ جب آپ فٹ ہوں تو عمر کوئی معنی نہیں رکھتی، آفریدی اچھی بولنگ اورپاور ہٹنگ کرتے ہیں، اس لیے مجھے امید ہے کہ اپنے کیریئر کے آخری میگاایونٹ کوعمدہ کارکردگی سے یادگار بنانے میں کامیاب رہیں گے۔لاسن نے مزید کہا کہ آفریدی کپتان بننے کا اپنا ایجنڈہ ختم کرچکے اور پوری توجہ پاکستان ٹیم کے لیے پرفارمنس پر مرکوز کیے ہوئے ہیں، وہ نہ صرف وکٹیں لیتے بلکہ رنز کی رفتار بھی روکتے ہیں، مجھے امید ہے کہ اس مرتبہ میگا ایونٹ میں بہترکارکردگی پیش کریں گے۔