عذیر بلوچ کو یو اے ای نے انٹر پول کے حوالے کر دیا

عذیربلوچ کوامارات کی پولیس نے کچھ عرصہ قبل ایران سے یواے ای پہنچنے پرحراست میں لیاتھا۔


Numainda Express January 23, 2015
عذیربلوچ کوامارات کی پولیس نے کچھ عرصہ قبل ایران سے یواے ای پہنچنے پرحراست میں لیاتھا۔ فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات نے لیاری گینگ وارکے اہم کردار عذیربلوچ کو انٹرپول کے حوالے کردیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے عذیربلوچ کی حوالگی کے لیے دفترخارجہ کے توسط سے کاغذات متحدہ عرب امارات کے حکام کوپہنچا دیے تھے۔ عذیربلوچ کوامارات کی پولیس نے کچھ عرصہ قبل ایران سے یواے ای پہنچنے پرحراست میں لیاتھا۔ عذیربلوچ نے اس سفرکے لیے ایرانی پاسپورٹ استعمال کیاتھا۔ اسی لیے پاکستان کے ساتھ ساتھ ایرانی حکام بھی اس کی حوالگی میں گہری دلچسپی لیتے آرہے ہیں۔

تاہم ذرائع کے مطابق پاکستان میں عذیربلوچ پرسنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے باعث توقع ہے کہ انٹرپول کی جانب سے اسے پاکستانی حکام کے حوالے کیاجائے گا۔