عطااللہ بھٹو ڈائریکٹر اسکولز کراچی مقرر نوٹیفکیشن جاری

ڈائریکٹوریٹ اسکولز بدترین ایڈہاک ازم کا شکار، ایک سال میں عہدہ تیسری بار تبدیل.


Staff Reporter October 04, 2012
ڈائریکٹوریٹ اسکولز بدترین ایڈہاک ازم کا شکار، ایک سال میں عہدہ تیسری بار تبدیل.

کراچی کے سرکاری اسکولوں کی کنٹرولنگ اتھارٹی ڈائریکٹر اسکولز کے عہدے پر مسلسل تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جس کے سبب کراچی کے سرکاری اسکولوں کوکنٹرول کرنیوالے محکمہ تعلیم کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ اسکولز بدترین ایڈہاک ازم کا شکار ہے اور ایک سال میں ایڈہاک بنیادوں پر ڈائریکٹر اسکولز کراچی کے عہدے پر تیسری بار تبدیلی کی گئی ہے، حکومت سندھ نے صوبائی محکمہ تعلیم کی سفارش پر گریڈ19کے افسرعطااللہ بھٹوکو ڈائریکٹر اسکولز کراچی مقررکردیا ہے جن کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، انھوں نے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال سابق ای ڈی او ؍ ڈائریکٹر اسکولز کراچی ابراہیم کمبھرکی25 جولائی کو ریٹائرمنٹ کے بعد نیاز لغاری کو ڈائریکٹر اسکولز کراچی مقررکیا گیا تھا، نیاز لغاری جب چھٹیوں پر گئے تو ساجن ملاح کو عہدے کا چارج دیا گیا تاہم چھٹیوں سے واپسی کے بعد نیاز لغاری نے چارج واپس لے لیا تھا بعد ازاں سندھی اور عربی لینگویج ٹیچرز کی خلاف ضابطہ بھرتیوں کے حوالے سے شدید دبائو ڈالے جانے کے سبب نیاز لغاری ایک بار پھر چھٹیوں پر چلے گئے جس کے بعد عہدے کا چارج شمس الدین دل کو دے دیا گیا، شمس الدین دل نے محکمہ تعلیم کی ہدایت پر خلاف ضابطہ بھرتیوں کا سلسلہ جاری رکھا بعدازاں انھیں عہدے سے ہٹاکرعطا اللہ بھٹو کو عہدے کا چارج دیا گیا ہے۔