نجی سیکیورٹی کمپنیوں کی اسکروٹنی کی ہدایت

اجلاس میںسیکریٹری داخلہ کی عدم شرکت پر برہمی، وزیراعظم کوخط لکھنے کافیصلہ۔


Numainda Express October 04, 2012
قائمہ کمیٹی کی وفاقی پولیس کی نفری پوری کرنے،کچی آبادیوںکے سروے کی ہدایت. فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سیکریٹری داخلہ کی اجلاس میںعدم شرکت پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے ان کیخلاف وزیراعظم کوخط لکھنے کافیصلہ کرنے کے ساتھ وفاقی پولیس میںنفری کی کمی پوری کرنے کیلیے بھرتی کاعمل شروع کرنے،کچی آبادیوںکے رہائشیوںکے سروے کی رپورٹ ایک ماہ کے اندرپیش کرنے اورپرائیویٹ سیکیورٹی گارڈزاورکمپنیوںکی اسکروٹنی کی ہدایت کردی ہے۔

کمیٹی کااجلاس طلحہ محمودکی صدارت میںہوا۔اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے آئی جی اسلام آبادنے بتایاکہ وفاقی دارالحکومت میں 9,733کی کل پولیس نفری میںسے 26فیصدڈپلومیٹک ایریااوروی آئی پی سیکیورٹی پرمامورہے،اہلکار12سے16گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں،463ریٹائرڈفوجی کنٹریکٹ پرکام کررہے ہیں۔کمیٹی ارکان نے اسلام آبادپولیس میںنفری کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی بھرتی کی ضرورت پرزوردیا۔