سیالکوٹ کے معراجکے سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 خواتین زخمی

معراجکے سیکٹر کے گاؤں اکھنور گاؤں میں مارٹر گولے گرنے سے 2 بہنیں شدید زخمی ہوئیں


ویب ڈیسک January 30, 2015
چناب رینجرز کی نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور:

چارواہ اور معراجکے سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 خواتین زخمی جب کہ متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ رات سے ہی وقفے وقفے سے سیالکوٹ کے چارواہ اور معراجکے سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بار ی کا سلسلہ جاری رہا، معراجکے سیکٹر کے گاؤں اکھنور گاؤں میں مارٹر گولے گرنے سے 2 بہنیں نسرین اور سلمیٰ شدید زخمی ہو گئیں جب کہ متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والی دونوں ن بہنوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ چناب رینجرز کی نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے