بھارت کا بیلسٹک میزائل اگنی 5 کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 جنوری 2015
بھارتی ماہرین اب تک اگنی پانچ کے 3 تجربے کرچکے ہیں فوٹو: فائل

بھارتی ماہرین اب تک اگنی پانچ کے 3 تجربے کرچکے ہیں فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارت نے بیلسٹک میزائل  اگنی 5 کے ایک اور کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ میں کیا گیا، ہر قسم کے روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل 5 ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ماہرین کی جانب سے اگنی پانچ کا یہ تیسرا تجربہ تھا تاہم پہلی بار اسے موبائل لانچر سے داغا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔