ورلڈ کپ پر ٹوئنٹی 20 کرکٹ کے نمایاں اثرات کا امکان آئی سی سی بھی متفق

میں سمجھتا ہوں کہ ٹی 20 نے بیٹسمینوں کا کھیل سے متعلق رویہ یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا، آئی سی سی چیف


Sports Desk February 04, 2015
میں سمجھتا ہوں کہ ٹی 20 نے بیٹسمینوں کا کھیل سے متعلق رویہ یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا، آئی سی سی چیف فوٹو: فائل

ورلڈ کپ پر ٹوئنٹی 20 کرکٹ کے نمایاں اثرات کا امکان ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ٹی 20 نے بیٹسمینوں کا کھیل سے متعلق رویہ یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا، چاہے ون ڈے یا پھر ٹیسٹ کرکٹ ہو، اسی طرح بولنگ میں بھی ایسی چیزیں آگئیں جن کا پہلے کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا، اب سلو بال باؤنسرزکے ساتھ یارکرز کی مکسنگ اور اسی طرح کی دوسری ڈلیوریز ہونے لگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ یا 10 برس کے دوران کرکٹ میں ڈرامائی تبدیلیاں ہوئی ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ فقرے بازی کے بارے میں رچرڈسن نے کہا کہ میدان میں کھلاڑیوں کا حد سے باہر نکالنا کسی بھی صورت کھیل کے مفاد میں نہیں، ان چیزوں کو سختی سے روکا جائے گا۔