سرکاری افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری

ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز احمد نواز جاگیرانی کو اسپیشل سیکریٹری کرمنل پراسکیوشن محکمہ قانون سندھ مقرر کیا گیا ہے ۔


Staff Reporter October 05, 2012

سندھ حکومت نے بعض افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت تقرری کے منتظر یونس ڈھاگہ کو سیکریٹری صوبائی محتسب سیکریٹریٹ مقرر کیا گیا ہے، تقرری کے منتظر نور محمد لغاری کو خالی اسامی پر سیکریٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کو آرڈینیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز احمد نواز جاگیرانی کو اسپیشل سیکریٹری کرمنل پراسکیوشن محکمہ قانون سندھ مقرر کیا گیا ہے ۔