امپائرز کی اجازت کے بغیر گلوز تبدیل عمر اکمل پر 50 فیصد میچ فیس جرمانہ

انھوں نے امپائر سائمن ٹوفل کے روکنے کی بھی پروا نہیں کی اور 12 ویں کھلاڑی کو گلوز لانے کا اشارہ کیا۔


Sports Desk October 05, 2012
انھوں نے امپائر سائمن ٹوفل کے روکنے کی بھی پروا نہیں کی اور 12 ویں کھلاڑی کو گلوز لانے کا اشارہ کیا۔ فوٹو: فائل

سری لنکا سے سیمی فائنل میں دو مرتبہ امپائرز کی اجازت کے بغیر گلوز تبدیل کرنے کی وجہ سے عمر اکمل پر 50 فیصد میچ فیس جرمانہ کردی گئی۔

انھوں نے امپائر سائمن ٹوفل کے روکنے کی بھی پروا نہیں کی اور 12 ویں کھلاڑی کو گلوز لانے کا اشارہ کیا۔ آخری پانچ گیندوں پر جب ہر بال پر بائونڈری درکار تھی تو عمراکمل نے جذبات میں آکر ہیلمٹ اتار کر12ویں کھلاڑی کے سپرد کیا مگر جب اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا تو آخری دو گیندوں کو کیلیے دوبارہ ہیملٹ منگوا کر پہنا، ان حرکتوں کے باوجود وہ 22 گیندوں پر 29 رنز بناکر میچ ونر کا کردار ادا نہیں کرپائے۔