ورلڈ کپ سے آؤٹ جنید خان دلہن گھر لے آئے ولیمہ آج ہوگا

جنید خان کا نکاح گزشتہ برس جون کو انگلینڈ کے شہر بریڈ فورڈ میں ہوا تھا۔


Numainda Express February 10, 2015
صوابی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان اپنی شادی کے موقع پر رشتہ داروں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان دلہن بیاہ کر گھر لے آئے اور ولیمہ کی تقریب آج (منگل کو) ہوگی۔

بارات اور شادی کی دیگر تقریبات کی کوریج کے لیے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی ٹیمیں صبح ہی سے جنید خان کے گاؤں متھرہ ڈاگئی پہنچ گئی تھیں۔ جنید خان کا نکاح17 جون کو انگلینڈ کے شہر بریڈ فورڈ میں صوابی کے نواحی گاؤں گوہاٹی سیری کے حاجی مطیع اللہ کی صاحبزادی کے ساتھ ہوا تھا۔ لیفٹ ہینڈ پیسر کی بارات پیر کو موضع متھرہ ڈاگئی سے گوہاٹی سیری پہنچی وہاں مقامی رسم و رواج کے بعد بارات وہ دلہنیا کے ساتھ واپس گھر روانہ ہوئے۔

بارات کا قافلہ تقریباً سو گاڑیوں پر مشتمل تھا۔ دلہن کے لیے گاڑی کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ دعوت ولیمہ کی تقریب آج ان کے گاؤں متھرہ ڈاگئی میں ہوگی، قومی پیسر نے تقریب کو انتہائی سادہ رکھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھی کرکٹرز، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، سماجی کارکن اور دوست احباب شرکت کرینگے۔