ایئرپورٹ پر اسمگلر ہیروئن کے100کیپسول سمیت پکڑا گیا

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسماعیل کی ہیروئن دبئی لے جانے کی کوشش ناکام بنادی


Staff Reporter February 11, 2015
گرفتار اسمگلر کا نام محمد اسماعیل ہے اور اسمگلر کراچی سے دبئی جارہا تھا کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اے این ایف ترجمان فوٹو: فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایئر پورٹ سے اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے ہیروئن سے بھرے 100 کیپسول برآمد کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے کراچی ایئرپورٹ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگل کرنے والے اسمگلر کو گرفتار کرلیا اور تلاشی کے دوران اسمگلر کے قبضے سے ہیروئن سے بھرے 100 کیپسول برآمد کر لیے، اے این ایف ترجمان کے مطابق گرفتار اسمگلر کا نام محمد اسماعیل ہے اور اسمگلر کراچی سے دبئی جارہا تھا کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔