معروف ناول وکالم نگاررضیہ بٹ انتقال کرگئیں

عمر 89 سال تھی، نماز جنازہ آج بعدازنماز عصر مسجد ڈیفنس لاہورمیں ادا کی جائیگی


Numainda Express October 05, 2012
عمر 89 سال تھی، نماز جنازہ آج بعدازنماز عصر مسجد ڈیفنس لاہورمیں ادا کی جائیگی۔ فوٹو: فائل

معروف ناول نگار،کالم نگار رضیہ بٹ جمعرات کو 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔

ان کی نماز جنازہ آج بعدازنماز عصر مین مسجد ڈیفنس میں اداکی جائے گی۔ ان کے مشہور ناولوں میں ''معاملے دل کے، امریکی یاترا، قربان جائوں، اسپین کا سفر، بیٹا،چاہت، رابی، بانو، عاشی، صاعقہ، ہمسفر، ناجیہ اور آدھی کہانی'' شامل ہیں۔ انھوں نے 51 ناول اورساڑھے تین سوکے قریب کہانیاں لکھیں۔ ان کی کہانیوں اور ناولوں پر لالی وڈ میں کئی کامیاب فلمیں بنیں۔