ناصر جمشید سے اچھی فٹنس تو میری70 سالہ پھوپھی کی ہےشعیب اختر

ناصر نے پریکٹس میچ میں غیرذمہ داری سے کھیلتے ہوئے وکٹ گنوائی، سابق پیسر


Sports Desk February 13, 2015
یونس خان کو ون ڈے اسکواڈ میں واپس لانا بھی درست فیصلہ نہیں لگتا، شعیب اختر۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے اوپننگ بیٹسمین ناصر جمشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ان سے اچھی فٹنس تو میری70 سالہ پھوپھی کی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ناصر نے پریکٹس میچ میں غیرذمہ داری سے کھیلتے ہوئے وکٹ گنوائی، فیلڈ میں بھی وہ زیادہ متحرک دکھائی نہیں دیئے، ان کی سلیکشن پر سوالیہ نشان ثبت ہے،ان سے اچھی فٹنس تو میری 70 سالہ پھوپھی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یونس خان کو ون ڈے اسکواڈ میں واپس لانا بھی درست فیصلہ نہیں لگتا۔