نیشنل بینک کی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو اے ٹی ایم کارڈز کی فراہمی شروع

رقوم کی منتقلی براہ راست کی جائیگی اور نیشنل بینک ایک کارڈ جاری کر یگا جس کی کوئی فیس نہیں ہوگی


APP February 16, 2015
رقوم کی منتقلی براہ راست کی جائیگی اور نیشنل بینک ایک کارڈ جاری کر یگا جس کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔ فوٹو: فائل

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو اے ٹی ایم کارڈ فراہم کر رہا ہے جس سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے خاندان کسی بھی وقت رقم حاصل کرسکیں گے۔

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق این بی پی کے گلوبل ہوم ریمیٹینسز منیجمنٹ کے گروپ چیف خالد بن شاہین نے کہا ہے کہ بینک سے بھیجی جانے والی ترسیلات تک فیس فری رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔ رقوم کی منتقلی براہ راست کی جائیگی اور نیشنل بینک ایک کارڈ جاری کر یگا جس کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کی مدد سے نیشنل بینک یا کسی بھی دیگر بینک کی اے ٹی ایم سے رقم کسی بھی وقت نکلوائی جا سکے گی۔