پاک بھارت مقابلے کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد نے براہ راست دیکھا

پاک بھارت میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بھی 41 ہزار سے زائد لوگ موجود تھے


Sports Desk February 16, 2015
ہاؤس فل رہنے کے دعوؤں کے باوجود ایڈیلیڈ اوول میں 10 ہزار نشستیں خالی رہیں۔ فوٹو: فائل

پاک، بھارت ٹاکرے کو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ قرار دیا گیا، اسٹیڈیم میں موجود ساڑھے 41 ہزار افراد کے علاوہ اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ افراد نے یہ مقابلہ دیکھا۔

پہلی بار اس وینیو کی فضا نے ایسا شور شرابا سنا جوکہ جنوبی ایشیائی اسٹیڈیمز میں ہائی وولٹیج میچز کے دوران سننے کو ملتا ہے۔ پاکستان اور بھارتی شائقین کی وجہ سے ایڈیلیڈ میں میلے کا سا سماں تھا۔ دوسری جانب پاک بھارت مقابلے کی تمام ٹکٹیں چند منٹ میں فروخت ہونے اور ہاؤس فل رہنے کے دعوؤں کے باوجود ایڈیلیڈ اوول میں 10 ہزار نشستیں خالی رہیں۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں 2011 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل آئی تھیں لیکن اس میں بھی پاکستانی ٹیم 29 رنز سے مقابلہ ہارگئی تھی جبکہ اس بار 76رنز سے شکست حصے میں آئی۔