ورلڈ کپ کے ابتدائی 5 میچز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں کے 300 رنز

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف جب کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف 300 یا اس سے زائد رنز اسکور کئے


Sports Desk February 17, 2015
آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف جب کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف 300 یا اس سے زائد رنز اسکور کئے. فوٹو: فائل

GILGIT: ورلڈکپ میں اب تک کھیلے گئے پانچوں میچز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے 300 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔

ان ٹیموں میں سے نیوزی لینڈ،آسٹریلیا،جنوبی افریقہ، بھارت کی ٹیمیں سرخرو ہوئیں،آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ہدف عبور کر کے روایت توڑ دی ہے۔ مجموعی طور پر آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز سے 6 میچز کھیلے اور پہلی بار کامیابی نے قدم چومے۔