لوہا کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر غلام احمد بلور کو نوٹس جاری

این آر او سے فائدہ اٹھانے والے ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کی پٹیشن عدم پیروی پر خارج


Numainda Express February 17, 2015
این آر او سے فائدہ اٹھانے والے ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کی پٹیشن عدم پیروی پر خارج۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے ریلوے کیلیے لوہے کی خریداری میں45کروڑ روپے کی کرپشن کے مقدمہ میں مبینہ شریک ملزمان سابق وزیر غلام احمد بلور اوردیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بنچ نے 2 بھائیوں ذیشان اور جواد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، انکے وکیل نے بتایا کہ کیس میں سابق وزیرغلام احمد بلور، سی ایم ای لوکوموٹیوز چوہدری طارق، بہزاد محمود، سلیم گنڈا پور اورثمین احمد سمیت10 افراد شامل ہیں لیکن انہیں گرفتار کیا گیا نہ ریفرنس دائر ہوا، عدالت نے چیئرمین نیب کو بھی طلب کرلیا۔

فاضل بنچ نے این آر او سے فائدہ اٹھانے والے ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کی پٹیشن عدم پیروی پر خارج کر دی جبکہ فرقہ واریت کیخلاف کیس پنجاب پولیس کی طرف سے مثبت رپورٹ دینے پر نمٹا دیا۔ عدالت نے گنے کی قیمتوں کے بارے میں مقدمے کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی۔