لاہور:
پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی گذشتہ چند روز سے بھارت میں مقیم ہیں اور پاک بھارت میچ بھی انھوں نے وہیں ٹی وی پر دیکھا۔
ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نجی مصروفیات کی وجہ سے پڑوسی ملک گئے ہیں، دوسری جانب ہر معاملے میں بڑھ چڑھ کر بیانات دینے والے چیئرمین بورڈ شہریار خان بھی بھارتی ٹیم کیخلاف شکست کے بعد سے خاموش ہیں، پیر کے روز وہ لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں لیکچر کے سبب اسٹیڈیم نہیں آئے تھے جب کہ منگل کو انھوں نے ساتھی آفیشلز سے ملاقاتیں کیں۔