ایڈیلیڈ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے دھونی کے جوتے اتروالیے

جب دھونی واک تھرو گیٹ سے گزرے تو الارم بج اٹھا جس پر انھیں واپس بھیجا گیا


Sports Desk February 18, 2015
فوٹو : فائل

KARACHI:

ایڈیلیڈ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے جوتے اتروالیے۔

پاکستان پر فتح کے بعد خوشی خوشی میلبورن جانے کیلیے بھارتی ٹیم جب ایئرپورٹ پہنچی تو اسے سخت سیکیورٹی چیکنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔ دیگر مسافروں کی طرح کھلاڑیوں نے بھی قطار بنائی، جب دھونی واک تھرو گیٹ سے گزرے تو الارم بج اٹھا جس پر انھیں واپس بھیجا گیا، کپتان نے اپنی جیبوں سے تمام چیزیں نکال کر ٹرے پر رکھیں مگر پھر بھی الارم بج اٹھا جس پر ایک بار پھر واپس لوٹنا پڑا، پھر دھونی نے اپنے جوتے اتار کر ٹرے میں رکھے جن میں دھاتی بکل لگے ہوئے تھے۔ اس بار الارم خاموش رہا۔

ان کے بعد ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری کو بھی 2 مرتبہ واک تھرو گیٹ سے گزرنا پڑا، ان کی کاؤ بوائے کیپ میں دھاتی ڈیزائن موجود تھا۔ پیچھے موجود شیکھر دھون نے جب یہ صورتحال دیکھی تو اپنے لباس میں موجود ایک ایک چیز خود نکال کر ٹرے پر رکھ دی۔