KARACHI:
نیشنل پیپلز پارٹی کے صدرغلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اس طرح کی جھوٹی خبریں ہمارے کردار کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔ منگل کو ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں نہ ہی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا کو ان کے حوالے سے خبریں تصدیق کے بعد چلانی چاہئیں۔