پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک وزیراعظم احمدداود اوگلونے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب میں اردوزبان میں پاک، ترک دوستی زندہ بادکا نعرہ لگایا
احمد داؤد اوگلو نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب اور تقریرکے اختتام پراردومیں خدا حافظ کہہ کر شرکاکو کھڑے ہوکرمہمان وزیراعظم کوخراج تحسین پیش کرنے پرمجبوکردیا۔
احمددائو اوگلونے پاکستان کو اپنا پہلا گھر بھی قراردیاجس پر وزیراعظم نوازشریف نے ان کاشکریہ ادا کیااورجواب میں انھوں نے بھی ترکی کو اپنا پہلا گھر قرار دیا۔ ترک وزیراعظم کے کابینہ اراکین واہم کاروباری شخصیات کے دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈارسب سے زیادہ فعال ومتحرک دکھائی دیئے اور تقریب میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے خطاب سے معلوم ہورہا تھاکہ پاک ترک مُشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس اوربزنس فورم میں پاکستان کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اہم کرداراداکیا۔