رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن14افراد زیر حراست

تمام افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا


Staff Reporter October 06, 2012
رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے بھینس کالونی موڑ ایم ڈی اے فلیٹس ، نیو کراچی خمیسو گوٹھ ، میانوالی کالونی ، بوٹ بیسن ، شیریں جناح کالونی ، لیاری اور فرنٹیئر کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ تمام افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔