تعلیمی اعلانات

ایل ایل ایم سال آخر کے سالانہ امتحانات کیلیے تھیسس 15 اکتوبر تک بغیر لیٹ فیس سرچارج جمع کرائے جاسکتے۔


Staff Reporter October 06, 2012
ایل ایل ایم سال آخر کے سالانہ امتحانات کیلیے تھیسس 15 اکتوبر تک بغیر لیٹ فیس سرچارج جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی کے تحت بی اے، بی کام اور بی او ایل (پرائیویٹ)کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

بی اے سال اول کی فیس 2500 روپے جبکہ سال اول ودوئم (باہم) کی فیس 4500روپے ہے بی کام سال اول کی فیس 3000 روپے اور سال اول ودوئم (باہم) کی فیس 5635 روپے ہے،ایک علیحدہ اعلامیے کے مطابق ایل ایل ایم سال آخر کے سالانہ امتحانات کیلیے تھیسس 15 اکتوبر تک بغیر لیٹ فیس سرچارج جمع کرائے جاسکتے ہیں،علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے تحت ایم بی بی ا یس تھرڈ پروفیشنل کے ضمنی امتحانات شعبہ حیوانیات جامعہ کراچی میں 10 اکتوبر سے دوپہر 2 تا 5بجے شام ہونگے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی کے تحت بی ایس، ایم ایس سی اور فارمیسی(Pharm-D) کے تمام شعبوں میں صبح کے سیمسٹرز کے امتحانات (ریگولر اور ریپیٹرز) کے امتحانی فارم 26اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،امتحانی فارم30روپے نیشنل بینک آف پاکستان یونیورسٹی برانچ گلشن اقبال کیمپس کراچی سے دستیاب ہونگے ،امتحانی فیس600 روپے کے ساتھ بتاریخ8 تا26 اکتوبرتک جمع کرائی جاسکتی ہے،ناکام امیدوار ہر سیمسٹر کا الگ الگ فارم جمع کرائیں گے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے اعلان کیاہے کہ انٹرکامرس اور ڈپلومہ آف فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات 2012 کی مارک شیٹس متعلقہ کالجوں کوجاری کردی گئی ہیں ،اس سلسلے میں کاپیوں کی اسکروٹنی کے لیے فارم 8اکتوبرسے 7 نومبر تک حاصل اور جمع کرائے جاسکیں گے٭ جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین اور یونیڈوکے تعاون سے شروع کیا جانے والے ''فوڈ سیفٹی پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام'' کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے داخلہ فارم 19اکتوبرتک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔