ٹیکس واجبات کی عدم ادائیگی پرواپڈاکے بینک اکاؤنٹس منجمد

6 ارب روپے سے زائدکے ٹیکس واجبات کی عدم ادائیگی پر واپڈا کے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے


Irshad Ansari February 21, 2015
6 ارب روپے سے زائدکے ٹیکس واجبات کی عدم ادائیگی پر واپڈا کے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اربوں روپے کے ٹیکس واجبات کی وصولی کیلیے واپڈا، بجلی کی دیگر تقسیم کارکمپنیوں اور نجی پاورکمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس منجمدکرنا شروع کردیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 6 ارب روپے سے زائدکے ٹیکس واجبات کی عدم ادائیگی پر واپڈا کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں جبکہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمدکیے جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے پاور سیکٹر سے اربوں روپے کے ٹیکس واجبات وصول کرنا ہیں جو جمع نہیں کروائے جارہے ہیں ۔ایف بی آرکا ریونیو شارٹ فال زیادہ ہوگیا ہے اس لیے ٹیکس واجبات وصولی کو مزید سخت کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔