سانحہ پشاور ظلم ہے بچوں سے امن کا وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا ملالہ

پشاور میں بچوں کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے وہ تہذیب یافتہ معاشرے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، ملالہ


Staff Reporter February 22, 2015
پاکستانی بچوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں اور اپنے علاقے میں مثالی اسکول قائم کر رہی ہوں، ملالہ۔ فوٹو: فائل

کم عمر ترین نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ پشاور میں بچوں کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے وہ تہذیب یافتہ معاشرے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

آرٹس کونسل کراچی کے آڈیٹوریم میں سیٹزن فار ڈیموکریسی کی تقریب سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ پاکستانی بچوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور اپنے علاقے میں مثالی اسکول قائم کر رہی ہیں۔

ہمیں سب کچھ حکومت پر نہیں چھوڑنا، خود بھی کچھ کرنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے تعلیمی منصوبے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہیں جس سے پاکستان کے بچوں کو فائدہ حاصل ہو جبکہ ہم نے بچوں کے ساتھ امن کا وعدہ کیا ہے اور اب وہ وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا ہے۔